ڈجیٹل دنیا میں شفافیت اور حقیقی اثر و رسوخ کا اعتراف: 'پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز' کا پہلا فریم ورک پیش

image

کراچی میں 'پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز' کا رسمی طور پر آغاز کردیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی کریئیٹر ایکانومی (ڈجیٹل مواد تخلیق کرنے کی صنعت) کے معیار کو بہتر بنانا اور ڈجیٹل میدان میں نمایاں اثرات مرتب کرنے والے تخلیق کاروں کو تسلیم کرنا ہے۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا انڈسٹری اور ڈیٹا کی بنیاد پر قائم کردہ پلیٹ فارم ہے جو صرف سستی شہرت یا مقبولیت کے اعداد و شمار کے بجائے حقیقی اثر و رسوخ، مواد کی صداقت، تسلسل، اور معاشرتی آگاہی کو سامنے رکھ کر کریئیٹرز کی کارکردگی کا اندازہ لگائے گا۔

اس اقدام کو شفاف اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے ایک بہترین ایڈوائزری بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں میڈیا اور ڈجیٹل انڈسٹری کے نامور ماہرین شامل ہیں۔ ایوارڈز کے لیے کریئیٹرز کا انتخاب ریسرچ اور ڈیٹا کی شفاف جانچ پڑتال کے اصولوں پر کیا جائے گا، جس کی تکنیکی اور تحقیقی نگرانی کے لیے سرکردہ مانیٹرنگ اداروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ برانڈز، کریئیٹرز اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوسکے۔

افتتاحی تقریب میں انڈسٹری کے رہنماؤں اور معروف ڈجیٹل کریئیٹرز نے شرکت کی، جہاں پلیٹ فارم کے وژن، تجارتی ماڈل اور تحقیق و شفافیت کے فریم ورک کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر 'پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز' کی برانڈ آئیڈنٹٹی اور ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی بھی کی گئی، جبکہ اسد میمن، بلال منیر، جنید اکرم اور نتاشہ لاکھانی جیسے معروف کریئیٹرز کے ساتھ کریئیٹر اکانومی کے مستقبل پر گفتگو کا اہتمام بھی کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US