"میرے والد کے بارے میں جھوٹی باتیں نہ کریں"، اللہ رکھا پیپسی کی بیٹیوں کا سہیل احمد کے بیان پر ردعمل

image

"ہمارے والد کی بے عزتی کرنے کا کسی کو حق نہیں۔ کسی نے ان کی زندگی میں ہماری مدد نہیں کی، لیکن اب ان کے بارے میں غلط باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ یہ کہنا سراسر غلط ہے کہ میری طلاق کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا۔ میری طلاق نہیں ہوئی، یہ جھوٹی خبر ہے۔ ہمارے والد ہمارے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے تھے اور ہمارے شوہروں نے بھی ہمیشہ ان کی عزت کی۔"

پاکستان کے معروف کامیڈین اللہ رکھا پیپسی کی وفات کے بعد ان کی بیٹیوں نے اداکار سہیل احمد کے بیان پر سخت ردعمل دے دیا۔ انہوں نے سہیل احمد کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ بیٹی کی طلاق کے صدمے نے ان کے والد کو دل کا دورہ پڑنے کا سبب بنایا۔

اللہ رکھا پیپسی کی بیٹیوں کا کہنا ہے کہ ان کے والد کے بارے میں غلط تاثر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ اکیلے رہتے تھے، تاہم خاندان کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار تھے اور تمام اہل خانہ ان کا احترام کرتے تھے۔ ان کے مطابق طلاق سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور اس سے ان کے والد اور خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US