امریکی شہر میامی سے تعلق رکھنے والے معروف 29 سالہ فٹنس انفلوئنسر لیام فٹزجیرالڈ موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں چل بسے۔
ان کی گرل فرینڈ جیمی لین رینالڈی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیام کو حادثے کے بعد شدید چوٹیں آئیں اور تمام تر طبی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔
انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے لیام فٹزجیرالڈ بطور فٹنس کوچ خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ فیشن، طرزِ زندگی اور مالی معاملات سے متعلق مواد شیئر کرتے تھے اور اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر اکثر موٹر سائیکلوں سے لگاؤ کا اظہار بھی کرتے رہتے تھے۔