"قبول ہے" اور عروسی لباس، ثانیہ اشفاق کی ویڈیو نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا

image

قومی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی ایک نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ویڈیو میں وہ عروسی لباس میں ملبوس نظر آتی ہیں اور "قبول ہے" کہتی سنائی دیتی ہیں۔ ایک موقع پر وہ فون پر موجود شخص سے پوچھتی ہیں، "میں کیسی لگ رہی ہوں؟" جس پر جواب ملتا ہے، "میری دلہن۔"

ویڈیو کے ساتھ ثانیہ نے لکھا "الحمدللہ، زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز۔"، جس کے بعد کئی صارفین نے انہیں مبارکباد دی، جبکہ بعض کا خیال ہے کہ یہ دوسری شادی کا اعلان نہیں بلکہ کسی نئے ماڈلنگ یا شوبز پراجیکٹ کی تشہیر بھی ہوسکتی ہے۔

تاہم ثانیہ اشفاق نے تاحال اپنی ویڈیو یا کیپشن کی حقیقت سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی، جس کے باعث مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US