مائیک اسمتھ دو سالہ معاہدے پر پاکستان ٹیم کے تمام فارمیٹس کے بیٹنگ کوچ مقرر

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کے روز بتایا کہ بیٹنگ کے مسائل سے نبرد آزما پاکستان ٹیم کو بالآخر ایک نیا غیر ملکی کوچ مل گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیک اسمتھ آئندہ دو برس کے لیے تمام تینوں فارمیٹس میں نئے بیٹنگ کوچ کے طور پر پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

اسمتھ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیک اسمتھ لیول 4 کے کوچ ہیں اور اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مختلف فرینچائزز کے ساتھ پاکستان کرکٹ میں وسیع پیمانے پر کام کرچکے ہیں۔

ان کی آخری ذمہ داری رواں برس کے شروع میں ملتان سلطانز کی فرینچائز کے بیٹنگ کوچ کے طور پر تھی۔

رواں برس کے آغاز میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی نے مقامی بیٹنگ کوچ حنیف ملک کو فارغ کر دیا تھا، اور تب سے قومی سلیکٹر اور سابق ٹیسٹ بیٹر اسد شفیق بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے گزشتہ دو دوروں کے دوران قومی ٹیم کے عبوری بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ حنیف ملک سے قبل سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف بھی ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ کام کر چکے ہیں۔

پاکستان ٹیم کے ماضی میں بھی متعدد غیر ملکی کوچز رہے ہیں اور کچھ معاملات میں، بشمول گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی، اسٹیو رکسن اور ڈیو واٹمور، پی سی بی کے ساتھ مسائل کے باعث ان کے معاہدے قبل از وقت ختم کر دیے گئے یا انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان ٹیم کے لیے بالخصوص ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ مسلسل ایک مسئلہ بنی ہوئی ہے، جہاں گزشتہ 8 سے 10 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کو متعدد بار شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US