ہم تو آپ کو بچپن سے دیکھ رہے ہیں، غنیٰ علی کے عمر بتانے پر مداح حیران

image

پاکستانی اداکارہ غنیٰ علی رضا کی ایک انسٹاگرام ریل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اس بار موضوع ان کی اداکاری نہیں بلکہ ان کی عمر بنی، جس پر مداحوں کی رائے منقسم نظر آئی۔

غنیٰ علی نے اپنی ایک ریل شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا، "جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ تفریح کے لیے کیا کرتی ہو؟ میں 31 سال کی ہوں، دو بچوں کی ماں ہوں۔ اب میری پسندیدہ چیزیں خاموشی، کافی، دوستوں کو ریلز بھیجنا، گھر میں عجیب حرکتیں کرنا اور منصوبے منسوخ ہونے پر خوش ہونا ہیں۔"

کیپشن سامنے آتے ہی صارفین کی توجہ ان کی عمر پر مرکوز ہوگئی۔ متعدد افراد نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے غنیٰ علی کو ٹی وی اسکرین پر دیکھ رہے ہیں، اس لیے ان کا صرف 31 سال کا ہونا یقین سے باہر لگتا ہے۔ بعض نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ اپنی اصل عمر سے کم بتا رہی ہیں، جبکہ کچھ نے انہیں چالیس برس کے قریب قرار دیا۔

دوسری جانب کئی مداح غنیٰ علی کے دفاع میں بھی سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کی عمر پر بحث کرنا مناسب نہیں اور اگر اداکارہ نے اپنی عمر بتائی ہے تو اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ غنیٰ علی نے تاحال اس بحث یا صارفین کے تبصروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US