طلاق کے بعد زندگی صفر سے شروع کی، شرمین علی کا جذباتی انکشاف

image

"طلاق کے بعد میرے پاس خود مختار بننے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ میری تعلیم بھی مکمل نہیں ہو سکی کیونکہ میری شادی کم عمری میں ہوگئی تھی۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ میرے والدین میری ذمہ داریاں اٹھائیں، اس لیے میں نے کپڑوں کی ڈیزائننگ، ہوم ڈیکور اور دیگر کام شروع کیے۔ خوش قسمتی سے صرف تین ماہ بعد مجھے نینا کاشف کی جانب سے شوبز میں کام کی پیشکش ملی۔ اگرچہ میرے گھر والے اس فیصلے سے خوش نہیں تھے، لیکن اپنے اور اپنی بیٹی کے لیے مجھے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا تھا۔ ابتدا میں کم کام ملا، مگر اسی سے آہستہ آہستہ اپنا سفر شروع کیا اور آج اسی محنت کی بدولت یہاں تک پہنچی ہوں۔"

پاکستانی اداکارہ شرمین علی نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک جذباتی انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طلاق کے بعد انہیں زندگی نئے سرے سے شروع کرنا پڑی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیحدگی کے بعد وہ اپنی تمام ذمہ داریاں خود اٹھانے پر مجبور ہو گئیں کیونکہ وہ اپنے بزرگ والدین پر بوجھ نہیں بننا چاہتی تھیں۔

شرمین علی نے بتایا کہ کم عمری میں شادی ہونے کے باعث ان کی تعلیم مکمل نہ ہو سکی، جس کی وجہ سے ابتدا میں انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں کام کرنے کی کوشش کی اور بعد ازاں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، جہاں مسلسل محنت اور جدوجہد کے بعد انہوں نے اپنی الگ پہچان بنائی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ شروعات آسان نہیں تھیں، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور صفر سے اپنی زندگی دوبارہ تعمیر کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US