بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارتی نوجوانوں کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے کے اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے چند روز قبل نئی دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے تناظر میں جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ قرار دیا تھا، جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اب خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا نے جین زی کو بھارت کی طاقت اور قوم کا عظیم اثاثہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان تیزی سے بھارتی ثقافت اور شناخت کے سفیر بن کر سامنے آرہے ہیں۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں کا ثقافتی شناخت سے جڑنا خوش آئند ہے۔