پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق اپنے سابقہ بیان پر یوٹرن لے لیا۔
فردوس جمال نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں کبھی منفی بات نہیں کی، وہ انہیں اچھا اداکار سمجھتے ہیں اور شاہ رخ خان کو دلیپ کمار کے فن کا تسلسل قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر اداکار کا اپنا طرزِ فکر ہوتا ہے اور وہ خود دلیپ کمار، محمد علی اور آغا طالش جیسے اداکاروں سے متاثر رہے ہیں۔
ماہرہ خان سے متعلق سوال پر فردوس جمال نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا مسئلہ ماہرہ خان نہیں آپ اسے میرا مسئلہ کیوں بناتے ہیں؟