ایف آئی ایچ ورلڈ کپ 2026: قومی ہاکی ٹیم نیدرلینڈز اور بیلجیئم روانہ، کھلاڑیوں کو 2 کروڑ الاؤنس جاری

image

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیدرلینڈز اور بیلجیئم کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ عالمی کپ کا انعقاد 15 سے 30 اگست تک ان دونوں ممالک کی مشترکہ میزبانی میں کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ٹیم کی روانگی سے قبل کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے بینک کھاتوں میں 2 کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الاؤنس پیشگی منتقل کر دیا ہے۔ فیڈریشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کو مالی خدشات سے آزاد رکھنا ہے تاکہ وہ میدانِ عمل میں اپنی مکمل توجہ کارکردگی پر مرکوز کر سکیں۔

پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ ٹیم کے سفر، رہائش، طعام، مقامی ٹرانسپورٹیشن اور کھیل کے سامان کی منتقلی سمیت تمام لاجسٹک انتظامات پہلے ہی مکمل کر لیے گئے تھے۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح و بہبود ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مالی و انتظامی امور روانگی سے قبل شفاف انداز میں طے کر لیے گئے ہیں تاکہ قومی ٹیم بغیر کسی ہچکچاہٹ اور دباؤ کے عالمی اسٹیج پر ملک و قوم کی نمائندگی کرسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US