ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز: مائیک ہیسن کی زیرِ صدارت ملتان میں چاروں ٹیموں کے ہیڈ کوچز کا اجلاس

image

پاکستان مینز وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نیشنل چیمپئنز کپ کے سلسلے میں ملتان پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے اتوار کے روز ٹورنامنٹ کی چاروں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اس میٹنگ میں پاکستان گرینز، گولڈ، وائٹ اور بلوز کے ہیڈ کوچز بالترتیب مصباح الحق، اعجاز جونیئر، اقبال امام اور اعزاز چیمہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکے اور این سی اے کوچ ایجوکیشن ہیڈ شاہد اسلم بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران 11 سے 18 اگست تک کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی ون ڈے کرکٹ سکلز کی بہتری اور دیگر اہم امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

یہ نیشنل چیمپئنز کپ اگلے سال ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا پہلا مرحلہ ہے، جس کے ساتھ ہی پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2026-27 کا بھی باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US