پاکستانی کھلاڑی عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کا ٹائٹل جیت لیا

image

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن کا انڈر 17 ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

سنسنی خیز فائنل معرکے میں عمیر عارف نے انگلینڈ کے حریف لیوک میک برائیڈ کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑی کی فتح کا اسکور 4-11، 11-6، 11-5، 9-11 اور 11-4 رہا۔

واضح رہے کہ عمیر عارف ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ وہ بِلکِس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US