آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

image

پرتگال میں منعقدہ آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے اوور 45 ایونٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کر لیا ہے۔

پاکستان نے امریکا، کینیڈا، سویڈن اور میزبان پرتگال کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جہاں اس کا مقابلہ ٹاپ سیڈ اسپین سے ہوا۔ سنگلز اور ڈبلز کے بعد مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا، تاہم فیصلہ کن سنگلز میچ میں اسپین کے فرانسسکو مارٹینز بائنا نے پاکستان کے عقیل خان کو 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

30 سے زائد ممالک اور 300 سے زیادہ کھلاڑیوں پر مشتمل اس عالمی چیمپئن شپ کے ماسٹر کپ میں میڈل جیتنے والا پاکستان ایشیا کا واحد ملک بن گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US