عبداللّٰہ اعجاز نے ماڈلنگ چھوڑنے کی دردناک وجہ بتادی

image

پاکستان کے سابق معروف ماڈل، اداکار اور موجودہ کمرشل ڈائریکٹر عبداللّٰہ اعجاز نے اپنے ماڈلنگ کی دنیا کو خیرباد کہنے اور موجودہ شعبے سے وابستگی کی بڑی وجہ شدید صحت کے مسائل کو قرار دیا ہے۔

متعدد مشہور ڈراموں اور پروجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے عبداللّٰہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً ڈیڑھ سال قبل وہ شدید سائیاٹیکا (عرق النساء) کے درد میں مبتلا ہو گئے تھے، جس کے باعث ان کا بیٹھنا بھی انتہائی دشوار ہو گیا تھا اور انہیں لیٹ کر کھانا کھانا پڑتا تھا۔

عبداللّٰہ اعجاز نے اس مشکل ترین مرحلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شدید جسمانی تکلیف کی ممکنہ وجہ ضرورت سے زیادہ ورزش ہو سکتی ہے، تاہم اس اچانک پیدا ہونے والے مسئلے نے ان کی اور ان کے اہلخانہ کی زندگی کو خاصا متاثر کیا۔ انہوں نے اپنی اہلیہ رابعہ کو 'آئرن لیڈی' قرار دیتے ہوئے ان کی ہمت اور دیکھ بھال کو سراہا، اور بتایا کہ اس کٹھن وقت میں ان کی اہلیہ نے ایک مضبوط سہارا بن کر ان کا ساتھ نبھایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US