پاکستان نے ساتویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹیم ٹائٹل جیت لیا

image

پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں ساتویں مرتبہ عالمی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتیں۔ احمد سلمان نے انڈر 16، احد صولت فاطمی نے انڈر 14 جبکہ کم عمر پاکستانی کھلاڑی تیمور وسیم نے انڈر 10 کیٹیگری کا عالمی ٹائٹل جیتا۔ انڈر 12 میں مصطفیٰ فرحان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

انفرادی مقابلوں میں آسٹریلیا کے دینتھ فرنینڈو عالمی چیمپئن بنے، جبکہ پاکستان کے 3 کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل رہے۔ چیمپئن شپ میں 11 ممالک کے 183 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US