انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کی آئی سی سی 'پلیئر آف دی منتھ' کے لیے نامزدگی

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جولائی کے مہینے کے لیے 'پلیئر آف دی منتھ' کی نامزدگیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

مردوں کے شعبے میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک، ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز اور بنگلہ دیش کے اوپننگ بلے باز تنزید حسن کو اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے بھارت کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انہوں نے 5 میچوں میں 114.50 کی اوسط اور 214.01 کے اسٹرائیک ریٹ سے 229 رنز بنائے اور 'پلیئر آف دی سیریز' کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کی جارحانہ اور ذمہ دارانہ بیٹنگ نے انگلینڈ کی سیریز فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز نے ہوم ٹیسٹ سیریز میں گیند اور بلے دونوں سے بہترین کھیل پیش کیا۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 180 رنز کی زبردست اننگز کھیلی، جبکہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 27 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے مہینے کے دوران ٹیسٹ میچوں میں 215 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 8 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

بنگلا دیش کے اوپنر تنزید حسن نے زمبابوے کے دورے کے دوران اپنی ٹیم کی جانب سے زبردست اور مستقل مزاج کارکردگی دکھائی۔ ابتدائی ناکامیوں کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کے اہم رنز کی بدولت بنگلہ دیش نے 1-2 سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔

ان نامزدگیوں کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ووٹنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جس میں عالمی کرکٹ شائقین اور کرکٹ ماہرین کے پینل کے ووٹوں کی روشنی میں جولائی کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US