قومی کرکٹر عبداللہ فضل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اپنا ری ہیب پروگرام شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے دو روز قبل اکیڈمی میں رپورٹ کی تھی، جہاں وہ پی سی بی میڈیکل اسٹاف اور این سی اے کوچز کی زیرِ نگرانی بحالی کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
ری ہیب کے دوران عبداللہ فضل ہلکی پھلکی بیٹنگ کے ساتھ پیڈل اسپورٹس میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے، جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف اہم سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔