انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے اپنی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
قومی ٹیم نے کینٹ کاؤنٹی کلب بیکنہم میں اپنے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں کی جانب سے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کی گئیں۔
پاکستان قومی ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ نے بھی انگلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ باقاعدہ ملاقات کی اور اس کے بعد بیٹنگ کے پریکٹس سیشن میں بھی شرکت کی۔
شیڈول کے مطابق، پاکستان ٹیسٹ ٹیم کل دوپہر 12:30 بجے کینٹ کاؤنٹی کلب میں اپنا اگلا پریکٹس سیشن شروع کرے گی۔