ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل چیمپئنز کپ 2026-27 کے افتتاحی میچ میں پاکستان وائٹس کے کپتان صائم ایوب نے پاکستان گرینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔
یہ 50 اوورز کی فارمیٹ کا ڈے نائٹ مقابلہ ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ٹاس کے موقع پر پاکستان وائٹس کے کپتان صائم ایوب کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بورڈ پر بڑا ہدف قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ دوسرے اننگز میں بالرز کو مدد مل سکے۔
پاکستان وائٹس کی پلیئنگ الیون میں کپتان صائم ایوب، خوشدل شاہ، عثمان خان (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، عاکف جاوید، حسن نواز، سعد مسعود، شاہ زیب خان، علی رضا اور محسن ریاض شامل ہیں۔
پاکستان گرینز کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ فہیم اشرف قائم مقام کپتان کے طور پر نمائندگی کر رہے ہیں۔ گرینز کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، عمیر بن یوسف، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سمیر منہاس، فرحان یوسف، مہران ممتاز، نسیم شاہ، محمد حسنین اور محمد سلمان مرزا شامل ہیں۔