پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: قومی ٹیسٹ سکواڈ کا بیکنہم میں بھرپور پریکٹس سیشن

image

پاکستان کے قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے انگلینڈ کے دورے کے دوران کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب بیکنہم میں پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی نیٹ پریکٹس کی۔ اس موقع پر پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ کی مشقیں بھی کیں۔

پریکٹس سیشن کی خاص بات انجری کا شکار ہونے والے شان مسعود کی شرکت تھی، جنہوں نے میڈیکل ٹیم کی دیکھ بھال اور زیر نگرانی بیٹنگ کی پریکٹس کی۔

قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں اور پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ 13 اگست سے شروع ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US