ایشیئن نیٹ بال چیمپئن شپ 2026: پاکستان ویمنز ٹیم نے چائنیز تائپے کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

image

پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری ایشیئن نیٹ بال چیمپئن شپ 2026ء کے پلیٹ ڈویژن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپے (تائیوان) کو 38-55 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

میچ کے دوران گرین شرٹس نے بہترین نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کیا، جبکہ ٹیم کی جانب سے لیا حنا چوہدری، رضا شاہ، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے نمایاں کھیل پیش کیا۔

اس فتح پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان، صدر ملک امین خان اور سیکریٹری محمد ریاض نے قومی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو مبارکباد دی اور اگلے مرحلے میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستانی ویمنز نیٹ بال ٹیم کے سیمی فائنل کا مقابلہ 14 اگست بروز جمعہ کو ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US