انگلینڈ سیریز کی تیاریاں: قومی کھلاڑیوں کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور بیٹنگ پریکٹس

image

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلـے میں قومی ٹیسٹ سکواڈ نے کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب بیکنہم میں تیسرے روز آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ اس مشق کے دوران کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کو مزید نکھارنے کے لیے سخت محنت کی۔

اس آپشنل ٹریننگ سیشن میں اویس ظفر، اذان اویس، غازی غوری، محمد رضوان، شان مسعود، عبید شاہ، علی عثمان، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل شامل تھے۔ سیشن کے دوران بیٹرز نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی کنڈیشنز میں بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کی تاکہ مقامی موسم اور پچز کے مطابق خود کو ڈھالا جاسکے۔

پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان تین روزہ وارم اپ میچ کل سے شروع ہوگا، جو سیریز سے قبل کھلاڑیوں کو میچ پریکٹس اور فارم کا جائزہ لینے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US