نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاری کے باعث اب تک 538 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے بعد امدادی اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے
- نیپال میں اچانک آ جانے والے سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 489 ہو گئی ہے جبکہ 48 گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی وہاں صورتِ حال سنگین ہے۔
- ایک امدادی کارکن نے بی بی سی کو بتایا کہ نیپال میںابتر صورتِ حال کے باوجوداب بھی یہ امید موجود ہے کہ لاپتہ افراد میں سے کچھ زندہ مل سکتے ہیں۔
- نیپالی حکومت نے 500 لاپتہ غیرملکی شہریوں کے نام جاری کیے ہیں، جن میں انڈیا کے 178، امریکہ کے 65 اور برطانیہ کے 33 شہری شامل ہیں۔
- چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تبت میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 558 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔
نیپال اور تبت کی سرحد پر اچانک آنے والا سیلاب، اب تک 538 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں: نیپالی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی