نیپال اور تبت کی سرحد پر بدھ کے روز آنے والے سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 547 ہو گئی ہے جبکہ 450 سے زیادہ غیرملکیوں سمیت لگ بھگ 977 افراد تاحال لاپتہ ہیں جس کی بازیابی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب چینی حکام کا کہنا ہے کہ تبت میں سیلاب کے باعث پانچ افراد ہلاک جبکہ 558 افراد لاپتہ ہیں۔
- ریڈ کراس کے اندازے کے مطابق نیپال میں بدھ کے روز آنے والے سیلاب سے تقریباً 93 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔
- نیپال میں فلش فلڈ (اچانک آ جانے والے سیلاب) کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 530 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 48 گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی وہاں صورتِ حال سنگین ہے۔
- ایک امدادی کارکن نے بی بی سی کو بتایا کہ نیپال میںابتر صورتِ حال کے باوجوداب بھی یہ امید موجود ہے کہ لاپتہ افراد میں سے کچھ زندہ مل جائیں۔
- نیپالی حکومت نے 500 لاپتہ غیرملکی شہریوں کے نام جاری کیے ہیں، جن میں انڈیا کے 178، امریکہ کے 65 اور برطانیہ کے 33 شہری شامل ہیں۔
- چینی سرکاری میڈیا کے مطابق سیلاب کے باعث تبت میں پانچ افراد ہلاک ہوئے اور 558 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتیں بڑھ کر 547 ہو گئیں، غیرملکیوں سمیت 977 لاپتہ افراد کی تلاش کا آپریشن جاری