نیپال اور تبت کی سرحد پر بدھ کے روز آنے والے سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 547 ہو گئی ہے جبکہ 450 سے زیادہ غیرملکیوں سمیت لگ بھگ 977 افراد تاحال لاپتہ ہیں جس کی بازیابی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب چینی حکام کا کہنا ہے کہ تبت میں سیلاب کے باعث پانچ افراد ہلاک جبکہ 558 افراد لاپتہ ہیں۔
- نیپال میں اچانک آ جانے والے سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 489 ہو گئی ہے جبکہ 48 گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی وہاں صورتِ حال سنگین ہے۔
- ایک امدادی کارکن نے بی بی سی کو بتایا کہ نیپال میںابتر صورتِ حال کے باوجوداب بھی یہ امید موجود ہے کہ لاپتہ افراد میں سے کچھ زندہ مل سکتے ہیں۔
- نیپالی حکومت نے 500 لاپتہ غیرملکی شہریوں کے نام جاری کیے ہیں، جن میں انڈیا کے 178، امریکہ کے 65 اور برطانیہ کے 33 شہری شامل ہیں۔
- چینی سرکاری میڈیا کے مطابق تبت میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 558 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتیں بڑھ کر 547 ہو گئیں، لاپتہ 977افراد کے ریسکیو کے لیے آپریشن جاری