سندھ کے تعلیمی بورڈز میں انتظامی اصلاحات، نئے بھرتی قوانین نافذ کرنے کا فیصلہ

image

سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں کابینہ سے منظور شدہ ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔

وزیر جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو کی زیرصدارت اجلاس میں تعلیمی بورڈز کی کارکردگی، انتظامی امور، امتحانات اور ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ای مارکنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے آئی ٹی ماہرین کی فوری بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ تمام بورڈز میں ڈائریکٹر آئی ٹی، ویب سائٹ ڈویلپر، سسٹم ایڈمنسٹریٹر اور نیٹ ورک سیکیورٹی ایڈمنسٹریٹر سمیت دیگر ماہرین بھرتی کیے جائیں گے۔

حکام کو ملازمین کی سنیارٹی لسٹیں فوری تیار کرنے، بورڈز کی عمارتوں میں فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے اور انتظامی امور بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اجلاس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے لیے الگ ریکروٹمنٹ رولز جلد حتمی کرنے جبکہ امتحانات اور نتائج بروقت جاری کرنے پر بورڈ چیئرمینز کی حوصلہ افزائی کے لیے اسناد دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US