مظفرگڑھ کے سرکاری اسکولوں میں اب سبزیاں بھی اگیں گی

image

مظفرگڑھ میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ موسمی سبزیاں اگانے کی ہدایت کردی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں اسکول سربراہان کو سبزیوں کی کاشت اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار شخص مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق سبزیوں کو بروقت پانی دیا جائے جبکہ تسلی بخش پیداوار نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ کاشت کی جائے۔ اسکولوں کو سبزیوں کی نگہداشت کی تصاویر روزانہ شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US