سوتے ہوئے خاتون کے منہ میں چمگادڑ گھس گئی، آنکھ کھلی تو خوفناک منظر سامنے تھا

image

’’مجھے خواب میں محسوس ہوا کہ کوئی چھوٹا سا چوہا میرے منہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے، جب میں نے ہاتھ منہ کی طرف بڑھایا تو میرے ہاتھ میں کچھ آ گیا اور پھر مجھے اندازہ ہوا کہ وہ چمگادڑ ہے۔‘‘

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کرسٹا ایڈلمین کے ساتھ پیش آنے والے اس غیر معمولی واقعے نے انہیں بھی حیران کر دیا۔ رچمنڈ کی معدے کی ماہر ڈاکٹر کے مطابق وہ اپنے شوہر کے ساتھ سو رہی تھیں کہ اچانک انہیں عجیب خواب آیا، لیکن آنکھ کھلنے پر معلوم ہوا کہ معاملہ خواب نہیں بلکہ حقیقت تھا۔

ڈاکٹر کرسٹا نے بتایا کہ ان کے منہ کے اندر ایک زندہ چمگادڑ موجود تھی۔ انہوں نے فوری طور پر اسے پکڑ لیا، جس کے بعد شوہر کی مدد سے جانور کو محفوظ کیا گیا تاکہ ماہرین اس کا ریبیز ٹیسٹ کر سکیں۔

احتیاط کے طور پر ڈاکٹر کو ریبیز سے بچاؤ کی ابتدائی ویکسین اور امیونوگلوبلین کی خوراکیں بھی دی گئیں۔ تاہم چمگادڑ کے ٹیسٹ میں ریبیز کی تصدیق نہ ہونے کے بعد مزید علاج روک دیا گیا۔

واقعے کے بعد چمگادڑ کو جانوروں کے کنٹرول سے متعلق حکام کے حوالے کیا گیا تاکہ اس کی جانچ کی جا سکے۔ اس غیر معمولی واقعے نے ایک بار پھر اس بات کی اہمیت اجاگر کی ہے کہ گھروں میں چمگادڑ یا دیگر جنگلی جانوروں کی موجودگی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US