کینیڈا کا سفر کرنے والے ایک پاکستانی مسافر کو ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر اس وقت ایک مہنگا سرپرائز مل گیا جب بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA) کے تربیت یافتہ کتے نے ان کے سامان سے خوشبو سونگھ کر کچے چٹخارے پکڑ لیے۔
مسافر صاحب اپنے ساتھ پاکستان کا روایتی ذائقہ ساتھ لانے کا بڑا دلکش منصوبہ بنا کر آئے تھے، لیکن کسٹمز حکام کے سامنے سامان ظاہر نہ کرنا ان کے لیے کافی بھاری پڑ گیا۔
جب ان کے بیگز کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک دو نہیں بلکہ پورے 16 کلوگرام کا شاہانہ انتظام برآمد ہوا، جس میں بکرے کے پائے، مرغی کا گوشت، دیسی گھی اور خشک دودھ شامل تھا۔
کینیڈین کسٹمز حکام نے غیر قانونی طور پر غذائی اشیاء لانے اور انہیں چھپانے کی پاداش میں تمام سامان قبضے میں لے کر تلف کردیا اور مسافر پر 1,350 کینیڈین ڈالرز کا بھاری جرمانہ عائد کردیا۔
یوں مسافر کو بکرے کے پائے کا یہ ذائقہ بغیر کھائے ہی زبردست پٹاخے اور جیب ہلکی کروا کر پڑا۔