دو ماہ تک مچھر رات کو تنگ نہیں کریں گے۔۔ بس 20 روپے سے یہ لیکوئیڈ بنائیں اور مہنگے رپیلنٹ کے پیسے بچائیں

image

مچھروں کی وجہ سے رات کی نیند خراب ہونا ایک عام مسئلہ ہے۔ ان سے بچنے کے لیے بیشتر گھروں میں الیکٹرک ریپیلنٹ، اسپرے اور دیگر مصنوعات استعمال کی جاتی ہیں، تاہم ان کی مسلسل خریداری پر خاصا خرچ آ سکتا ہے۔ بعض افراد کو ان مصنوعات کی خوشبو یا دھوئیں سے سانس کی تکلیف اور جلن کی شکایت بھی ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں مچھر بھگانے کے لیے ایک گھریلو محلول تیار کرنے کا طریقہ بتایا جا رہا ہے، جس میں ناریل یا سرسوں کے تیل کے ساتھ نیم کے پتے، لونگ، پیاز کے چھلکے اور کافور استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس نسخے کے مطابق پہلے آدھی پیالی تیل کو ہلکا گرم کرکے اس میں نیم کے چند پتے شامل کیے جاتے ہیں۔ بعد میں تیل چھان کر اس میں لونگ اور پیاز کے چھلکے ڈالنے اور آخر میں تھوڑی مقدار میں کافور ملانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

اس گھریلو ترکیب کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ کم خرچ ہونے کے ساتھ طویل عرصے تک مچھروں کو دور رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ ساتھ ہی مچھروں سے بچاؤ کے لیے کھڑکیوں پر جالی لگانا، مچھر دانی استعمال کرنا، گھر کے اردگرد جمع پانی ختم کرنا بھی ضروری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US