آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ و طالبات کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا مطالعاتی دورہ

image

ابیٹ آباد: آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ و طالبات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا مطالعاتی دورہ کیا۔

دورے کے دوران طلبہ و طالبات نے کیڈٹس کی پریڈ، تربیتی سرگرمیوں اور اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا مشاہدہ کیا۔ طلبہ و طالبات کیڈٹس کی شاندار پریڈ، پیشہ ورانہ تربیت اور نظم و ضبط سے انتہائی متاثر ہوئے۔ اس موقع پر کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے طلبہ و طالبات کی خصوصی نشست بھی ہوئی، جبکہ طلبہ نے کیڈٹس اور لیڈی کیڈٹس کے ساتھ تربیت کے حوالے سے بات چیت کی۔

طلبہ نے کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی تعلیم، تربیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ تیاری کے مشاہدے کو بہترین تجربہ قرار دیا۔طلبہ و طالبات نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ ہمارے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔ کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی تعلیم و تربیت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔

طلبہ نے دورے کے دوران کیڈٹس کی تربیت کے مراحل کو قریب سے دیکھنے کے موقع کو بھی سراہا اور آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت پی ایم اے کا دورہ معلوماتی اور یادگار قرار دیا۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US