بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہوں نے کئی گانے بغیر معاوضے کے گائے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شریا گھوشال نے انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے وجود کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر کبھی اس کا سامنا نہیں کیا۔ ان کے مطابق کم عمری میں آغاز کرنے کی وجہ سے والدین ہمیشہ ان کے ساتھ موجود رہے۔
معاوضے میں صنفی برابری کے حوالے سے شریا گھوشال نے کہا کہ یہ صرف خواتین کا مسئلہ نہیں، مرد گلوکار بھی اس صورتحال کا سامنا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی کئی اچھے گلوکار بعض مواقع پر بغیر معاوضے کے کام کرتے ہیں، جبکہ مناسب مواقع پر بھاری معاوضہ بھی وصول کرتے ہیں۔