پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ جویریہ جمشید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
انہوں نے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں نکاح کیا۔
نکاح اور استقبالیے کی تقریبات میں اداکارہ نہایت خوبصورت دکھائی دیں اور انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصاویر بھی بنوائیں۔
ڈرامہ سیریل ’بانو‘ سمیت مختلف ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔