بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے نامور بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ سے علیحدگی اور طلاق سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا پر رواں ہفتے پیر کی رات دونوں کی طلاق اور علیحدگی سے متعلق خبریں اور تصدیق کا دعویٰ سامنے آیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں تیز ہو گئی تھیں۔
تاہم ایشا رکھی نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی شادی سے متعلق کئی طرح کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں اور ایسی من گھڑت خبروں کو سننا اور پڑھنا انتہائی حیران کن ہے۔