جنید جمشید سے گہری دوستی اور مل کر برانڈ بنانے کا منصوبہ تھا، کرنل (ر) قاسم شاہ

image

معروف ڈراموں ’سنہرے دن‘ اور ’الفا براوو چارلی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے کرنل (ر) قاسم شاہ نے نعت خواں جنید جمشید کے ساتھ اپنی گہری دوستی کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاک فوج میں 25 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دینے والے سابق فوجی افسر نے بتایا کہ وہ جنید جمشید کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے تھے، دونوں کے درمیان اکثر فون پر بات اور ملاقاتیں ہوتی تھیں جبکہ لوگ ان کی اس دوستی سے اچھی طرح واقف تھے اسی لیے جنید جمشید کی وفات پر کئی افراد ان سے تعزیت کرنے آئے تھے۔

قاسم شاہ نے اعتراف کیا کہ جنید جمشید کی شہادت کا واقعہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا اور انہیں اس خبر پر بالکل یقین نہیں آ رہا تھا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ دونوں نے مل کر ایک برانڈ شروع کرنے کا منصوبہ بھی بنایا تھا، تاہم بدقسمتی سے وہ منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کرسکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US