دیدار نے بہن نرگس کی روحانی زندگی سے پردہ اٹھا دیا، حیران کن باتیں بتادیں

image

یہ بات درست ہے کہ نرگس بہت روحانی طبیعت رکھتی ہیں۔ روحانیت کے معاملے میں ان کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ اچھی بات یہ ہے کہ وہ اپنے جذبات سب کے ساتھ شیئر کرتی ہیں اور لوگ بھی ان کی شخصیت کو پسند کرتے ہیں۔ اس راستے پر چلنا ان کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ میری بڑی بہن نرگس میں اللہ نے ایک خاص خوبی رکھی ہے وہ جو بھی دعا کرتی ہیں وہ قبول ہوجاتی ہے اور جو خواب دیکھتی ہیں وہ حقیقت بن جاتا ہے۔ اللہ نے انہیں یہ خاص وصف عطا کیا ہے مجھے نہیں لگتا کہ میں اس حوالے سے اتنی خوش نصیب ہوں۔

پاکستانی اسٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ و ڈانسر دیدار نے اپنی بڑی بہن نرگس کی روحانی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کی شخصیت کا ایک مختلف پہلو سامنے رکھ دیا۔ دیدار نے یہ گفتگو پبلک ٹی وی کے پروگرام پبلک ڈیمانڈ میں شرکت کے دوران کی۔

دیدار نے بتایا کہ نرگس نہ صرف روحانی مزاج رکھتی ہیں بلکہ اس معاملے میں ان کی شخصیت بہت منفرد ہے۔ ان کے مطابق نرگس اپنے جذبات اور روحانی تجربات دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتیں جس کی وجہ سے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں۔

نرگس اور دیدار دونوں نے اپنے شوبز کیریئر کے دوران اسٹیج اور فلم میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ تاہم نرگس نے بعد میں شوبز چھوڑ کر اپنی توجہ اسٹائلنگ اور بیوٹی کے شعبے پر مرکوز کردی اور اپنی زندگی کو مذہبی و روحانی سرگرمیوں کے لیے بھی وقف کیا۔

دیدار کے حالیہ بیان نے مداحوں کو نرگس کی شخصیت کے اس پہلو سے مزید روشناس کرایا جس کے بارے میں عام طور پر کم ہی بات کی جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US