بلوچستان کے اسکولوں کو ڈیسک نہ مل سکے، بچے زمین پر بیٹھنے پر مجبور

image

بلوچستان کے اسکولوں میں بچوں کو ڈیسک فراہم کرنے کا اعلان تین ماہ گزرنے کے باوجود عملی شکل اختیار نہ کرسکا جبکہ صوبے کے بیشتر سرکاری اسکولوں میں طلبہ تاحال ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسکولوں میں ٹاٹ کلچر ختم کرکے تین ماہ میں ڈیسک فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود ڈیسک فراہم نہیں کیے جاسکے۔

ڈائریکٹر اسکولز اختر کھیتران کے مطابق ڈیسک کی فراہمی کے منصوبے کی سمری حکومت کو بھجوادی گئی ہے فنڈز ملنے کے بعد اسکولوں میں ڈیسک فراہم کردیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US