او لیول ریاضی میں بیت السلام کے طالب علم کی تاریخ ساز کامیابی، 200 میں سے 200 نمبر حاصل

image

بیت السلام ایجوکیشنل کمپلیکس کے طالب علم محمد یمان نے کیمبرج او لیول کے مئی اور جون 2026ء کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے او لیول میتھمیٹکس (نصابی کوڈ 4024) میں 200 میں سے پورے 200 نمبر حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

اس غیر معمولی نتیجے پر محمد یمان کیمبرج کے باوقار اعزاز ’ٹاپ اِن دی ورلڈ‘ کے اہل قرار پاتے ہیں، جس کا باضابطہ اعلان کیمبرج کی جانب سے متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ادارے کے مزید 13 طلبہ نے ریاضی میں 200 میں سے 190 سے زائد نمبر حاصل کیے، جبکہ مجموعی طور پر 90 فیصد طلبہ نے اے یا اے اسٹار گریڈ حاصل کر کے شاندار کامیابی قائم کی۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US