بالی ووڈ اداکار مشتاق خان کی تدفین سے قبل وصیت عام، ایک کنال زمین مسجد کے لیے وقف

image

ممبئی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار مشتاق احمد خان کی تدفین سے قبل ان کا وصیت نامہ عام کردیا گیا۔

مسلم میڈیا بھارت کے مطابق یہ وصیت نامہ مشتاق خان کی اہلیہ نے ممبئی کی مسجد بلال کے امام محمد اویس کو پڑھ کر سنانے کے لیے دیا تھا۔

وصیت نامے میں لکھا تھا کہ انہوں نے اپنی جائیداد میں سے مکمل اسلامی طریقے سے اپنی تینوں بیٹیوں کو ان کا پورا شرعی حصہ دیا ہے، جبکہ باقی جائیداد ان کی اہلیہ اور دو بیٹوں کے نام ہے۔

وصیت میں مزید تحریر تھا کہ ان کی ملکیت میں سے ایک کنال زمین مسجد کے لیے وقف کی گئی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ اس پر مسجد تعمیر کی جائے، جسے لازمی پورا کیا جائے۔

وصیت نامہ سنائے جانے کے بعد مشتاق خان کے بڑے بیٹے نے آبدیدہ ہوتے ہوئے اعلان کیا کہ والد کی تدفین کے فوراً بعد وہ امام مسجد اویس صاحب کے ساتھ مل کر اس مسجد کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے اپنے ذاتی پیسوں سے یہ مسجد تعمیر کروائیں گے تاکہ ان کے والد کی وصیت پر مکمل عمل درآمد ہوسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US