والد کے قدموں کی مٹی سے عشق نے میری قسمت بدل دی، عارف لوہار جذباتی ہوگئے

image

’’میرے پاس کچھ بھی نہیں تھا، میں اپنے والد کے پاؤں دباتا تھا، اُن کو چومتا تھا، اُن کے قدموں کی مٹی کی خوشبو کا عاشق تھا۔ عاشقی کو والد سے پایا تو اللہ نے کرم کردیا، کب قسمت بدل گئی پتا نہیں چلا۔ والد صاحب دعا دیا کرتے تھے کہ بیٹا جہاں بھی دنیا میں جاؤ، لوگ تمہیں دیکھ کر خوش ہوں، آج گورے مجھے رک رک کر دیکھتے ہیں۔‘‘

دنیا بھر میں اپنی منفرد آواز اور صوفیانہ کلام سے پہچان بنانے والے معروف پنجابی گلوکار عارف لوہار نے اپنی کامیابی کے پیچھے چھپا راز بیان کرکے دل جیت لیے۔

لاہور میں چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب کے دوران گلوکار اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

عارف لوہار کی گفتگو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ان کے نزدیک شہرت اور عالمی پذیرائی سے کہیں زیادہ قیمتی سرمایہ والدین کی دعائیں ہیں۔

گلوکار نے نئی نسل کو بھی ایک خوبصورت پیغام دیا کہ اپنے ماں باپ سے محبت کریں، اپنی مٹی سے جڑے رہیں اور اپنی قومی زبان کا احترام کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US