رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق تنازع کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کی جانب سے اپنے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر آج لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔
رمشا اقبال اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گی۔ درخواست کی سماعت جسٹس عبہر گل کریں گی۔
عدالت فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر آئندہ کارروائی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔