پنجاب یونیورسٹی پہنچیں حریم فاروق تو لباس پر چھڑ گئی بحث، صارفین نے سوال اٹھا دیے

image

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق اپنی نئی پنجابی فلم "مینگو جٹ" کی تشہیر کے لیے اداکار فیصل قریشی کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی پہنچیں لیکن فلم سے زیادہ ان کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

یونیورسٹی آمد کے موقع پر حریم فاروق نے پیلے رنگ کی ڈھیلی شرٹ کے ساتھ ڈینم پینٹ کا انتخاب کیا تھا۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں تو صارفین کے درمیان ان کے اس انداز پر بحث شروع ہوگئی۔

کچھ صارفین کا خیال تھا کہ ایک تعلیمی ادارے کے دورے کے لیے اداکارہ کو قدرے مختلف لباس کا انتخاب کرنا چاہیے تھا جبکہ کئی لوگوں نے ان کے لباس کے ڈیزائن اور فٹنگ پر بھی تنقیدی تبصرے کیے۔ بعض کمنٹس میں اداکارہ کی جسمانی ساخت کو بھی نشانہ بنایا گیا جس پر دوسرے صارفین نے ایسی ذاتی تنقید کو غیر ضروری قرار دیا۔

حریم فاروق ان دنوں اپنی آنے والی پنجابی فلم "مینگو جٹ" کی تشہیری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ فیصل قریشی کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی پہنچی تھیں جہاں دونوں فنکاروں نے طلبہ سے ملاقات کی اور اپنی فلم کو پروموٹ کیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو فلم کے بجائے حریم کے لباس کی طرف مڑ گئی۔ ایک طرف صارفین اسے موقع کی مناسبت سے ناموزوں قرار دیتے رہے تو دوسری جانب یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ کسی فنکار کے لباس پر تنقید کہاں تک مناسب ہے اور کب یہ ذاتی حملوں میں تبدیل ہوجاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US