مسٹر بین کا جادو پھر چلے گا، 40 سال بعد اسٹیج پر واپسی

image

عالمی شہرت یافتہ کامیڈین اور ’مسٹر بین‘ کے کردار سے دنیا بھر میں مقبول روون اٹکنسن 40 سال بعد ایک بار پھر اسٹیج پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

روون اٹکنسن لندن کے ’ویسٹ اینڈ‘ میں ہونے والے اپنے پہلے کامیڈی اسکیچ شو میں مرکزی کردار ادا کریں گے جس میں نئے مواد کے ساتھ ان کے مقبول مزاحیہ خاکے اور مشہور کردار بھی شامل ہوں گے۔

یہ شو اگلے سال گلین لین تھیٹر میں 8 فروری سے 13 مارچ تک پیش کیا جائے گا تاہم روون اٹکنسن صرف 30 پرفارمنسز میں شرکت کریں گے۔

اسٹیج شو کے لیے روون اٹکنسن ’بلیک ایڈر‘ کے شریک مصنفین رچرڈ کرٹس اور بین ایلٹن کے ساتھ دوبارہ کام کریں گے جبکہ موسیقی ہاورڈ گوڈال ترتیب دیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US