فرحان کی ایک اور نصف سنچری، تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف

تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان اور ابرار احمد کی جگہ رضا اللہ، عبد الصمد، عرفات منہاس اور سفیان مقیم کو شامل کیا گیا۔
Pakistan Cricket
Getty Images

پاکستان نے کپتان صاحبزادہ فرحان کی مسلسل تیسری نصف سینچری کی بدولت تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی تھیں، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان اور ابرار احمد کی جگہ رضا اللہ، عبد الصمد، عرفات منہاس اور سفیان مقیم کو شامل کیا گیا۔

پاکستان کی پاوور پلے میں دو وکٹیں اس وقت گر گئیں جب فخر زمان 12 اور معاذ صداقت بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

مڈل اوورز میں پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، تاہم کپتان صاحبزادہ فرحان نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا۔

پاکستانی کپتان نے تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔

آل راؤنڈر عرفات منہاس نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

حسن نواز نے 17 گیندوں پر 16، خواجہ نافع نے پانچ گیندوں پر تین، عبد الصمد نے 10 گیندوں پر 15 جبکہ محمد عمران نے 10 گیندوں پر چھ رنز بنائے۔

خیال رہے کہ پاکستان تین میچز کی ٹی 20 سیریز پہلے ہی دو، صفر سے اپنے نام کر چکا ہے۔

Sri Lanka Pakistan
Getty Images

سری لنکا کی جانب سے بینورا فرنینڈس نے چار اوورز میں 45 رنز دیے جبکہ ایشان ملنگا نے چار اوورز میں 38رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

وجے کانت ویاس کانت نے چار اوورز میں 23 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ داسن شناکا نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو چار وکٹوں جبکہ دوسرے ٹی 20 میں 82 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی تھی۔


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US