برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ ہیلگا ڈفی نے اڑتے ہوئے طیارے کے پروں پر کھڑے ہوکر دنیا کی معمر ترین ونگ واکر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔
ہیلگا ڈفی نے گلوسٹرشائر کے قصبے سائرنسیسٹر میں واقع رینڈ کومب ائیرفیلڈ پر یہ حیران کن کارنامہ انجام دیا۔ انہیں اس اسٹنٹ کا خیال 97 سالہ بیٹی برومیج کی ونگ واکنگ دیکھ کر آیا، جنہوں نے فالج سے صحت یابی کے بعد اپنا عالمی ریکارڈ توڑا تھا۔
ہیلگا ڈفی کو اس کامیابی پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔ ان کی بھانجیوں نے انہیں بہادر اور خودمختار خاتون قرار دیا، جبکہ بیٹی برومیج نے مذاق میں کہا کہ وہ 100 سال کی عمر میں یہ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گی۔