امریکی پائلٹ کا حیرت انگیز کارنامہ، فضا میں مشہور پینٹنگ ’دی اسکریم‘ بنا ڈالی

image

امریکی پائلٹ بینجمن میک ڈینیئل نے فضا میں مصوری کا حیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی مشہور پینٹنگ ’دی اسکریم‘ کو طیارے کے ذریعے فضا میں تخلیق کردیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پائلٹ پکاسو کے نام سے مشہور بینجمن نے امریکی ریاستوں ارکنساس اور اوکلاہوما کے اوپر تقریباً 10,575 فٹ کی بلندی پر مسلسل 5 گھنٹے 40 منٹ پرواز کی۔ انہوں نے طیارے کے مخصوص راستوں اور موڑ کے ذریعے پینٹنگ کے خدوخال بنائے۔

یہ منفرد فن پارہ کسی کینوس یا رنگوں سے نہیں بلکہ فلائٹ ٹریکر پر طیارے کے راستے سے تخلیق کیا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US