جرمنی میں پولیس نے 16 سالہ لڑکی کو نامناسب انداز میں چھونے اور اس کی طرف جنسی اشارے کرنے کے الزام میں ایک روبوٹ کو تحویل میں لے لیا ہے۔
تفتیش کاروں کے مطابق اس بات کا پتا لگایا جا رہا ہے کہ آیا روبوٹ نے یہ فیصلہ خود کیا تھا یا اسے کنٹرول کرنے والوں نے جان بوجھ کر ایسی حرکت کروائی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران گاڑی سے روبوٹ کے ساتھ دو موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں، اور اس انوکھے معاملے کی مزید تحقیق کی جا رہی ہے۔