برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے شمال مشرقی سعودی عرب کے ساحل کے قریب ایک اور آئل ٹینکر پر حملے کی اطلاع دی ہے۔ دوسری جانب مئی کے بعد پہلی بار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث ہوا ہے۔
سعودی پانیوں میں ایک اور آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر