میکرون کا کہا تھا تارکین وطن کی آمد روکو، پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر ہوگا، ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کو دنیا بھر سے تارکین وطن کی آمد روکنے کے لیے اپنی سرحدیں بند کردینی چاہئیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی میکرون کو خبردار کیا تھا کہ دنیا بھر سے لوگوں کو فرانس آنے کی اجازت دینا ایک بڑی غلطی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک، سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی اور تقریباً 1800 افراد گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی فرانس میں تارکین وطن کی آمد پر تنقید کرتے ہوئے سرحدیں بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US