برطانیہ کا سعودی عرب میں ٹائفون لڑاکا طیارے اور فوجی مشیر تعینات کرنے کا فیصلہ

image

برطانیہ نے سعودی عرب کے لیے نئے دفاعی مشن کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت رائل ایئر فورس کے لڑاکا طیارے سعودی عرب میں تعینات کیے جائیں گے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ٹائفون لڑاکا طیارے سعودی شہروں اور اہم تنصیبات کو حوثی حملوں سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔ اس مشن کے دوران برطانیہ سعودی عرب کو اٹلس اے 400 ایم ٹرانسپورٹ طیارہ اور فوجی مشیر بھی مہیا کرے گا۔

اس سے قبل ستمبر میں بھی برطانیہ نے سعودی عرب کے لیے اضافی دفاعی فوجی امداد کا اعلان کیا تھا جس میں رائل ایئر فورس کا ووئیجر فضائی ایندھن بھرنے والا طیارہ شامل تھا، تاہم اس وقت لڑاکا طیاروں کی تعیناتی کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب یمنی حکام کے مطابق یمن کے صوبے شبوہ میں سرکاری سیکیورٹی فورسز کے تربیتی کیمپ پر حوثی ملیشیا کے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 58 ہوگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US